وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ممکنہ نجکاری فیصلہ کیخلاف گیپکو واپڈا ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کی ۔واپڈا ہائیڈرولیبر یونین کے عہدیداروں کاکہنا تھا کہ جمہوری حکومتوں کا قیام اس بات کا ضامن ہونا چاہیئے کہ قومی اداروں کو نجکاری سے بچایا جائے۔
قومی اداروں کی نجکاری کا مطلب مخصوص لوگوں کو نوازنا اور حکومتی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔ واپڈا یونین کے رہنمائوں نے کہا کہ واپڈا ایک خاندان اور گھرانے کا نام ہے اور واپڈا ملازمین اس گھرانے کے افراد ہیں وہ کسی صورت قومی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔
واپڈا ملازمین نے نجکاری کے فیصلہ کیخلاف دن10بجے ڈویژن وزیرآباد اور ماتحت سب ڈویژنز دفاتر کی تالہ بندی کر کے کام چھوڑ ہڑتال کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی ادارے واپڈا کی نجکاری کیخلاف واپڈ اکے ہزاروں ملازمین آخری قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔