مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چوکی انچارج بیدیاں رانا مختار احمد کی کاروائی، دو منشیات فروش گرفتار، 30 لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج بیدیاں سب انسپکٹر رانا مختار احمد نے بیدیاں اور رائے کلاں میں چھاپے مار کر رائے کلاں سے شبیر احمد میو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب جبکہ بیدیاں سے کاکو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، چوکی انچارج بیدیاںسب انسپکٹر رانا مختار احمد نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرکے دم لوں گا، منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کرکے مائوں کی کھودیں اجاڑ رہے ہیں اس کے خلاف سخت کاروائی کروں گا، منشیات فروش سے کوئی رعائیت نہیں کی جائے گی، عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور منشیات فروشوں و سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کیلئے میرے موبائل نمبر 0300-4774189 پر رابطہ کریں فوری کاروائی کروں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دفتوہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات، نا معلوم ڈاکو کار سوار سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار، محلہ چوہدریاں والا سے نا معلوم چور امانت کے گھر کا صفایا کر گئے، تفصیلات کے مطابق یٰسین اپنے کار پر صبح کے وقت دفتوہ سے مصطفی آباد کی طرف آ رہا تھا کہ راستے میں نا معلوم ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ روپے چھین لئے، جبکہ نا معلوم چور محلہ چوہدریاں والا سے امانت کے گھر سے طلائی زیورات، نقدی ودیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش۔