پوسٹ آفس چمن کے ڈکیتی واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہیں

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن (حافظ محمد صدیق مدنی) شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد صدیق مدنی نے پوسٹ آفس چمن کے ڈکیتی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر چمن میں ایک ہی پوسٹ آفس ہے جو ٩ لاکھ آبادی کے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے پوسٹ آفس چمن گھس کرکے ملازمین سے نقدی اور دیگر اشیاء چھین کر کے فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے۔ اور چمن کے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کی کمی اور عدم توجہگی کی بدولت ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ جو افسوس ناک ہے۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد صدیق مدنی نے چمن انتظامیہ سے پر زور اپیل کی کہ مجرمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور پوسٹ آفس چمن کے سیکورٹی میں اضافہ یقینی بنائے۔