کروڑ لعل عیسن کی خبریں 15/03/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ڈاکخانہ کروڑ میں گزشتہ تین ماہ سے اسلحہ لائسنس کی ٹکٹیں دستیاب نہیں۔ اگر 30 مارچ تک ٹکٹیں نہ پہنچی تو اسلحہ لائسنس کی تصدیق کیلئے ڈبل رقم جمع کروانا ہوگی۔ پوسٹمارٹم کی لوگوں سے گفتگو۔ سابق صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے پوسٹمارٹم جنرل لاہور ، ملتان اور ضلعی آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑ لعل عیسن میں فوری اسلحہ کی ٹکٹیں فراہم کی جائیں۔ سائلین گزشتہ 3 ماہ سے پوسٹ آفس کروڑ کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں جبکہ پوسٹ آفس کروڑ کے انچارج نے 30 مارچ کے بعد لائسنس کی تصدیق کیلئے آنے والے لوگوں کو دگنی رقم جمع کروانے کا کہا ہے۔ جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے نے وارڈ نمبر 4 محلہ بودلہ والا کیلئے بجلی کے کھمبے اور تاریں منظور کروا دیں۔ ایل ٹی پرپوزل کا سامان گزشتہ روز کروڑ پہنچ گیا۔ آئیندہ چند روز میں کھمبے اور تاریں نصب کر دیئے جائیں گے۔ وارڈ کے رہائشیوں محمد حسین بھٹی ، محمد حسین گجر ، ملک اعجاز پٹواری ، اعجاز حسین ، کامران خان ، طارق محمود ، حکیم محمود ، رانا محمد علی ، ارشاد بھٹی اور پروفیسر نعیم بھٹی سمیت دیگر نے ایم این اے صاحزادہ فیض الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آج 11 بجے دن ٹی ایم اے ہال کروڑ میں آواز تحصیل فورم کے زیر اہتمام امن کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ جس کے مہمانِ خصوصی ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، اے سی کروڑ تنویر یزدان خان جبکہ مقررین میں معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، سید نیر عباس کاظمی ، قاری خدا بخش ناظر سوہن ، حافظ احمد عبدالجبار ، طارق پہاڑ ، فرید اللہ چوہدری ، مبشر نعیم چوہدری مس انیلہ عزیز ملک صورتحال ، امن اور استحکام پاکستان پر روشنی ڈالیں گے۔