پیر محل (نامہ نگار) پاکستان پوسٹ ملک بھر میں پھیلے ہوئے 13ہزار آفسز کے ذریعے 2کروڑ گھروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، بزنس سنٹرز، پرائیویٹ اداروں سے منسلک ہے پاکستان پوسٹ اپنے صارفین کو یوٹیلیٹی بلز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون بلز ،خطوط، پارسل ، رجسٹری، منی آرڈر وغیرہ کی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ویسٹرن یونین ادائیگی، پنشن ادائیگی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ادائیگی،گرلز سٹیپنڈکی سہولیات احسن طریقے سے فراہم کرنے میں روز اول سے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر پیرمحل محمد صدیق نسیم نے ورلڈ پوسٹل ڈے ،ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر پیرمحل پوسٹ آفس میں پروقار تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ اپنے ہم وطنوں کی بہتر خدمات فراہم کے لئے اپنے جد و جہد کو مزید ترقی و ترویج دیناوقت کا تقاضاہے جدید دور میں قدیم وسائل کے ساتھ محکمہ پنجاب ڈاک سندھ بلوچستان پختونخواہ ، آزاد کشمیر فاٹا سمیت ملک کے طول وعرض میں سہولیات پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے جواس محکمہ کی افادیت کی زندہ مثال ہے انہوںنے کہا فیکس منی آرڈ رارجنٹ سیل سروس ، ویسٹرن یونین ادائیگی Bispادائیگی کررہاہے انہوںنے کہا کہ وہ محکمہ ڈاک کی سہولیات سے فائدہ حاصل کریںسمینار میں مقامی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ معززین شہر اور مقامی سکولز کے طلباء طالبات پوسٹ ماسٹر نادر خان ،پوسٹ ماسٹر چک نمبر333گ ب محمد منیر پوسٹ ماسٹر 316گ ب محمد اسلم زاہد پوسٹ ماسٹر اڈا بھسی محمد خورشید ، سٹاف ممبران محمد افتخار محمد نذیر محمد اعجاز ،مس انیسہ ، حق نواز ، بابر حسین شاہ ، محمد نصیر ،محمد ریاض ، محمد طاہر ، عبدالرحیم شرف خان ، لیاقت علی ، پوسٹ ماسٹر ،سید عابد حسین شاہ نیلم ، اے ایس پی او پوسٹل لائف سید الیاس حسین شاہ نے شرکت کی۔