پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن آج سے شروع ہو گا

Hajj Post Operation

Hajj Post Operation

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلی پرواز جدہ سے حاجیوں کو لے کر لاہور آئے گی۔ قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ حج آپریشن کے دوران 149 پروازوں کے ذریعے 67 ہزار حجاج کرام وطن واپس آئیں گے۔

پہلی حج پرواز جدہ سے رات 8 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی اور 20 اکتوبر کو صبح تین بجکر پچیس منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے جنید یونس ذاتی طور پر پوسٹ حج آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔