چند روز قبل ہونے والی ڈاکیتی کے ملزمان پٹرولنگ پولیس کی غفلت کی وجہ سے فرار ہوئے

Police

Police

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چند روز قبل ہونے والی ڈاکیتی کے ملزمان پٹرولنگ پولیس کی غفلت کی وجہ سے فرار ہوئے، پٹرولنگ چوکی سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے ٹول پلازہ تک ڈاکوئوں کا پیچھا کرنے کے بعد کہا کہ آگے ہمارا علاقہ نہیں ہے ہم وہاں نہیں جا سکتے، اگر وہ ڈاکوئوں کا تعاقت جاری رکھتے تو ملزمان گرفتار ہو سکتے تھے، اعلی حکام مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5-10کی صبح دو نامعلوم ڈاکوئوں نے پٹرولنگ چیک پوسٹ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی تھی، جس کی اطلاع فوری طور پر محمد حیات نے پٹرولنگ پولیس کو دی جنہوں نے ٹول پلازہ تک ڈاکوئوں کا تعاقب کیا اور بعد ازاں کہا کہ آگے ہماری حدود نہیں ہے۔

ہم آگے نہیں جا سکتے جس کی وجہ سے ڈاکو فرار ہو گئے، فاروق احمد خان نے مزید کہا کہ رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی بھی پٹرولنگ پولیس سے چند فرلانگ پر ٹول پلازہ کے قریب ہی قتل ہوا تھا اگر پٹرولنگ پولیس اہلکار اس وقت بھی بر وقت کاروائی کرتے تومسعود احمد بھٹی بچ سکتے تھے یا ملزمان موقع سے گرفتار ہو سکتے تھے، میں اعلی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں حد بندی کا قانون ختم کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جا سکے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126