ممکنہ ماورائے آئین اقدام روکنے کیلئے درخواست کی سماعت آج پھر ہوگی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام روکنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج پھر ہوگی ،عدالت نے وفاق کو جامع جواب داخل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ کے سامنے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور درخواست گزر کامران مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سول نافرمانی کا اعلان کیاگیا ہے جو غیر آئینی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی اپنے حلف کے مطابق چلنا ہے،ایم این اے نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے تو پارلیمنٹ کو نوٹس لینا چاہیے ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو تمام دستاویزات کے ساتھ وفاق کا جامع جواب داخل کرنے کی ہدایت کرکے سماعت ملتوی کردی تھی۔