مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت اسی روپے کم ہو گئی

Poultry

Poultry

مرغی کی سپلائی اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خود ساختہ بحران ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد بالا آخر ختم ہو گیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت اسی روپے فی کلو کم ہوگئی تاہم انڈوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت گذشتہ دو رو زمیں اسی روپے فی کلو نیچے آگئی ہے۔جس کی وجہ مرغی کی سپلائی میں بہتری آنا ہے۔

اس کمی سے مرغی کا گوشت 320 روپے فی کلو سے کم ہوکر 240 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت بھی 170 روپے فی کلو ہوگئی جو 220 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔مرغی کی سپلائی اورقیمتوں میں ہوشربا اضافے کا بحران ایک ماہ تک جاری رہا اوراس دوران شہر سے مرغی اوراس کا گوشت غائب رہا جس کے دوران مرغی کا گوشت 320 سے 340 روپے کی فی کلو کی من مانی قیمتوں پرفروخت کیا گیا۔

اور انتظامیہ منہ دیکھتی رہی۔ادھر سپلائی بڑھنے سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں تونیچے آنا شروع ہوگئی ہیں تاہم عوام کیلئے انڈوں کی قیمت بڑھادی گئی ہے۔۔انڈے کی فی درجن قیمت دو ہفتوں میں 68 روپے سے بڑھتے بڑھتے 80 روپے فی درجن پر پہنچ گئی ہے۔