غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ علامہ اصغر عسکری
Posted on April 16, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حلقہ NA-48 سے نامزد کیے گئے امیدوار علامہ اصغر عسکری نے گزشتہ روز جی سیون کے عمائدین سے کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت، تعصب اور دہشت گردی کا خاتمہ و غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور محروم طبقے کو احساس محرومیت سے نکالیں گے اور مادر وطن کی خوشحالی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ علامہ اصغر عسکری نے الیکشن مہم کے حوالے سے کہا کہ این اے 48 کی عوام کا میرے لیے جوش و جذبہ قابل دید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی خواتین کارکن گھر سے گھر تک الیکشن مہم پیغام پہنا رہی ہیں۔ بعدازاں علامہ اصغر عسکری نے G-9/2 میں قائم ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن آفس کا دورہ بھی کیا ۔
کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پرامن پاکستان و مضبوط پاکستان ہمارا نعرہ ہے اور ہم اصولوں کی سیاست کو فروغ دے کر صالح قیادت کو متعارف کرائیں گے اور عوام مفاد پرست عناصر کو کچل دیں گے۔