نیویارک (جیوڈیسک) 2015ء کے بعد کے ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری کے لئے جنرل اسمبلی کا اجلاس۔ وزیر اعظم نواز شریف کا ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس سے خطاب۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایجنڈے کی منظوری ترقی کے لئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم ہے۔
ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔2015ء کے بعد کا ترقیاتی ایجنڈا مشترکہ ذمہ داریوں کا اظہار ہے۔ 2015ء کے بعد کا ترقیاتی ایجنڈا تبدیلی کے عمل کا آغازہے۔ غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جانا تاحال باقی ہے۔
ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ بڑے حصے تک توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ضروری ہے۔ اقوام عالم کو اہداف حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کوشیش کرنا ہونگی، دنیا کو بہتر جگہ بنانا سب کی ذمہ داری ہے، ویژن 2025ء ترقیاتی اہداف کی جانب ہمارا عملی قدم ہے۔
ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔