پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) غربت، جہالت کی وجہ سے ہر سال ہزاروں خواتین لقمہ اجل بن جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار پی ایم اے تحصیل پیرمحل کے صدر ڈاکٹر رمضان چوہدری نے زچگی کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو موت سے بچانا ہر ذی شعور کا فرض ہے حکومت پاکستان نے اسی سلسلہ میں پروگرام شروع کیا ہے تاکہ زچگی کے دوران مائیں موت کے منہ میں جانے سے بچ سکیں۔
شعور نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے دوران اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ہمیشہ ایسے ہسپتالوں میں زچگی کروائیں جہاں پر بنیادی سہولیات میسر ہوں جن میں ماہر گائنا کالوجسٹ، الٹراسائونڈ کا ماہر ڈاکٹر، بے ہوشی کا ماہر ڈاکٹر لیبارٹری وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ مقامی کمیونٹی مڈوائف کے ورکر ذریعے ٹی ایچ کیو ، آر ایچ سی یا ڈی ایچ کیو جیسے بڑے ہسپتالوں میں بڑے آپریشن کروائیں۔