غربت سے تنگ آکر تین بچوں کے باپ نے بیوی قتل کرکے خودکشی کر لی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں تین بچوں کے باپ نے بے روزگار ی غربت اور مہنگائی سے دلبرداشتہ ہوکر بیوی کو قتل کردیا اور بعد میں پھندے سے جھول کر خود بھی موت کی وادی میں اترگیا۔ بے روزگاری، غربت، اور مہنگائی نے کوٹ لکھپت کی عوامی کالونی کے اس گھر میں صف ماتم بچھادی ۔ 40 سالہ اصغر کافی عرصے سے بیروزگار تھا اوپر سے بیماری نے بھی گھر دیکھ لیا۔ بیوی دوسروں کے گھروں میں کام کاج کرکے تھوڑا بہت لے آتی مگر پورا نہ پڑتا مہنگائی نے غربت کے ڈیرے طویل کر دیے۔

اصغر اس صورتحال کو مزید برداشت نہ کرسکا۔ اس نے پہلے بیوی کوقتل کیا اورپھر خود چھت سے جھول کر تمام مسائل سے چھٹکارا پا لیا۔ ایک کمرے کا مکان، کرایہ 3 ہزار روپے پیٹ بھریں، کرایہ دیں بیماری کاٹیں یا دیگر مسائل سے نبرد آزما ہوں۔زندگی اس قدر مشکل ہو گئی کہ اصغر کو یہی راستہ آسان لگا۔ پولیس نے میاں بیوی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقتولہ بیوی کے ورثا کی درخواست پر اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔