بجلی کی 9 تقسیم کار کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی تیاری

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے لیسکو کے سوا بجلی کی تمام 9 تقسیم کار کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کا مقصد ان میں پروفیشنل افراد کی شمولیت یقینی بنانا ہے۔

لیسکو کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز دو ہفتے پہلے تشکیل دیا گیا تھا، اس لیے اسے تحلیل نہیں کیا جا رہا۔ حکام کے مطابق نئے بورڈ زکو اپنی اپنی کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کا اختیار ہو گا۔