اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ 2018 تک بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ لیکن کم ضرور ہوجائے گی۔
اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی مد میں سالانہ ایک ہزا رار ب روپے کا نقصان ہورہاہے۔ سندھ کے سرکاری اداروں کے ذمے 53 ارب، آزاد کشمیر پر 5ارب، پنجاب پر 4 ار ب اور خیبرپختونخوا پر 1ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔توقع ہے۔
کہ خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور پنجاب جون تک تمام واجبات ادا کریں گے۔ سندھ اور آزاد کشمیر سے وصولی کے بارے میں تحفظات ہیں، انہوں نے کہاکہ مارکیٹیں جلد بند کرنے کیلئے صوبوں کو وقت مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔