کروڑ لعل عیسن کی خبریں 21/12/2013
Posted on December 22, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
نصیر ملت سید نصیر الدین نصیر اس صدی کے ولی کامل تھے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) نصیر ملت سید نصیر الدین نصیر اس صدی کے ولی کامل تھے جنہوں نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھا راستہ دکھانے کیلئے پوری دنیا میں کوششیں کی۔ آپ سچے عاشق رسولۖ اور تعت گو شاعر بھی تھے ۔ آپ میں محبتِ عشقِ رسولۖ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی سمیت دیگ علمائے کرام نے قبلہ سید نصیر الدین نصیر کے دو روزہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ تمام مسلمانوںکو آپس میں اخوت و بھائی چارے اور یکجہتی کیلئے کام کر رہے تھے ۔ آپ کو بہت سی زبانوں پر مکمل عبور حاصل تھا۔ عرس مبارک میں ملک بھر سے ہزاروں اراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کے معروف نعت خوانوں اور قوال حضرات نے زبردست سماع باندھا جس کے باعث سرزمین گولڑہ میں اللہ ہو کی فضائیں گونجتیں رہیں۔
———————
——————-
میٹر میں ٹیکنیکل فالٹ تھا
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) MNT کی رپورٹ کے مطابق میٹر میں ٹیکنیکل فالٹ تھا ۔ نہ کہہ کر میٹر کو جان بوجھ کر خراب کیا تھا۔ اپنی بے گناہی جلد پیش کرونگا۔ ایل ایس ظفر جنجوعہ۔
تفصیل کے مطابق MNT کی رپورٹ کے مطابق میٹر میں ٹیکنیکل فالٹ تھا میٹر کو جان بوجھ کر خراب نہیں کیا۔ بجلی چوری کروانے اور بجلی چوروں کی سرپرستی کرنے میں ملوث دو بدنام زمانہ لائن سپرڈنٹ بجلی چوری کروانے کی مد میں معطل ہیں۔ وہ میرے خلاف چھوٹے پروپگنڈے اور بھتہ خوری کا الزام لگا رہے ہیں اور مجھے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنے میں ہراساں کر رہے ہیںوہ اپنا قبلہ درست کریںاور نہ ہی میں نے کسی کو پیسوں کی آفر کی ہے۔ جو لوگ مجھے بجلی چوروں کے ساتھ شامل کر رہے ہیں وہ کوئی اور گھر تلاش کریں۔ میں ڈرنے والوں میں سے نہیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف 20.F.I.R میں مدعی ہوں جن کا اندراج تھانہ سٹی کروڑ میں موجود ہے۔ بجلی چوروں کے گروپ کا ایک اور معزز چہرہ جس کو جلد ہی بے نقاب کیا جائے گا۔ اور مجھے کروڑ دفتر سے ٹرانسفر کرنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ اہلیان کروڑ کے معزز شہریوں نے ایل ایس ظفر جنجوعہ کے خلاف چھپنے والی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔ شہریوں میں حاجی عامر خلیل ، کمال خان سواگ ، محمد ارشد سواگ ، غلام عباس سیال اور ملک دانیال و دیگر شہری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایل ایس ظفر جنجوعہ کی ساخ کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ایس ظفر جنجوعہ عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیںجان بوجھ کر مقدمہ میں پھنسایا جا رہا ہے۔
———————
——————-
واپڈا حکام کا جانب سے کائن لاسسز پورے کرنے کیلئے رات کے 6,6 گھنٹے مسلسل بجلی بند کی جا رہی ہے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) واپڈا حکام کا جانب سے کائن لاسسز پورے کرنے کیلئے رات کے 6,6 گھنٹے مسلسل بجلی بند کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب صارفین کو اضافی یونٹ ڈال کر بل بھجوانے کا سلسلہ بھی جاری۔ شہریوں کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج ۔ رات کے پچھلے حصے میں بجلی کی بندش سے شدید سدی اور دھند کے ان دنوں میں چوری کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کروڑ اور گردونوح کے فیڈرز کے علاقوں میں فیڈرز سے بجلی بند کرنے کی بجائے باہر سے مین کنکشن کاٹ کر رات کے پچھلے پہر چھ چھ گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ جس کی شائد یہ وجہ ہے کہ حکام چوری ہونے والی بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے شیڈول سے ہٹ کر بجلی بند کر رہے ہیں۔ جبکہ صارفین کو اضافی یونٹ ڈال کر بھاری بھرکم بل بھجوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس ساری صورتحال سے سے تحصیل بھر خصوصاً شہر میں شدید سردی اور دھند کے باعث وارداتوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
———————
——————-
ہمارا گروپ ضلع بھر میں کامیاب
فتح پور (نمائندہ خصوصی) ہمارا گروپ ضلع بھر میں کامیاب ہو گا۔ حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں ۔ کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چئیرمین کونسل 110 ایم ایل حاجی یٰسین جٹ نے گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کی بے لوث خدمت اور علاقہ کی ترقی کیلئے کام کیا اور کبھی سبز با غ نہیں دکھائے ۔ جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ سب لوگ مجھے باھری اکثریت کا کامیاب کروائیں گے۔
———————
——————-
جماعت اہلسنت ملک میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کو تیار
فتح پور (نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنت ملک میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کو تیار ہے۔ دہشت گردی فرقہ واریت اور عصبیت نے ملک کی جڑیوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ جس کے باعث ملک میں بسنے والے 18 کروڑ عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت تحصیل کروڑ کے صدر مولانا محمد صدیق قادری ، نائب صدر قاری عصمت اللہ باروی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت حضور کریمۖ ، اہل بیت اور صحابہ کے ناموس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
———————
——————-
کروڑ شہر میں آوارہ کتوں کا راج
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ شہر میں آوارہ کتوں کا راج۔ شہریوں کیلئے دن بھر خصوصاً رات میں گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا لیکن محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کتوں کے خاتمے کی ذمہ داری قبول کر نے سے انکاری۔ عوام کہاں جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن حاجی عامر خلیل اور اویس عامر خلیل نے ڈی سی او لیہ سے اپنے مطالبے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ شہر میں ہر طرف آوارہ کتوں کے غول کے غول دکھائی دیتے ہیں۔ جس کے باعث شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتاہے۔ انہوں نے آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے فی الفور اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
———————
——————-