اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد بجلی کی طویل بندش نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے ہیں، 12سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث دن میں کام اور رات میں آرام کرنا ناممکن ہوتا جارہاہے اورعوام کے پاس کڑھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں آج کا مسئلہ نمبر ون لوڈشیڈنگ جس کی اذیت سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔
جس نے چارسو میں اندھیرے پھیلادیے، اورگرمی لوگوں کے ہوش اڑا دیے،پشاور میں ٹارچ کی روشنی میں پڑھنے والے ان نوجوانوں کو دیکھ کر طلبا کی مشکل کا بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے ۔بجلی کی بندش نے عوام کی نیندیں بھی حرام کردی ہیں ، مجبورا گھر سے باہر سونے والے لاہور کے شہریوں کی اذیت بیان کیلیے لفظوں کی محتاج نہیں ۔ایسے حالات میں لوگ دن کے معمولات کس طرح چلائیں۔
طویل لوڈشیڈنگ صنعتوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے قاتل بنی ہوئی ہے ، کاروبار کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے اور مزدوروں سے روٹی چھن گئی ہے ۔حکومت نے اپنی ترجیح ابھی واضح کرنی ہے لیکن عوام نے درپیش سب سے بڑا مسئل بتادیا ہے ، لوگوں کو امید ہے کہ نئی حکومت آنے سے صورتحال بہتر ہوجائیگی۔