تین تین بار اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ندیم ہارون

مصطفی آباد/للیانی : تین تین بار اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی، بے روز گاری اور کرپشن دن بدن بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے دشمن آج ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو آنے والی نسلیں ہم سے پوچھیں گی اور روز قیامت ہمیں حساب دینا ہو گا اور جب تک ہماری جان میں جان ہے پاکستانی قوم کو یکجا کر نے کی ہر ممکن کوشش کر تے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان و سابقہ ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے138حسن علی خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں پاکستان کی سا لمیت اور بقا کیلئے آواز بلند کر تی رہے گی، کشکول توڑنے والوں نے اب ہاتھ میں دیگ اٹھا رکھی ہے عمران خان کی قیادت میں ملک سے جلد اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا تحریک انصاف کے کارکنوں کو پارٹی کے ابدر جائز مقام دیا جائے گا تحریک انصاف کی پالیسیاں قومی مفاد کی عکاسی ہیں تخت لاہور کے مالک عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔