پاور کمپنیوں کو 322 ارب ادا، رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگی

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو تین سو بائیس ارب روپے ادا کر دیئے ہیں جس سے رمضان میں لوڈ شیڈنگ تین سے ساڑھے تین گھنٹے کم ہو جائے گی۔ اسلام آباد موجودہ حکومت نے عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو پیپلز پارٹی حکومت کی طرف سے روکی گئی ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے آئی پی پیز کو 502 ارب روپے ادا کر نے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ رانا اسد امین نے کو بتایا کہ حکومت ن 322 ارب رو پے کی ادائیگی کر دی ہے اور 181 ارب روپے 11 اگست سے پہلے ادا کر دیئے جائیں گے جس سے 1700 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور لوڈ شیڈنگ تین سے ساڑھے تین گھنٹے کم ہوگی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان ادائیگیوں پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اعتراض بلا جواز ہے تمام ادائیگیاں جانچ پڑتال کے بعد کی گئی ہیں۔ دوسری طرف پیپکو کا کہنا ہے کہ گردشی قرضے میں کمی سے توانائی بحران پر قابو پانے میں میں مدد ملے گی اور آنیوالے چند ہفتوں کے دوران اس کے واضح اثرات سامنے آئیں گے۔