اقتدار میں آ کر آئین سے اقلیت کا لفظ ختم کر دیں گے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) اے پی ایم ایس او کے چھتیسویں یوم تاسیس پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہے اور ملک میں امن چاہتی ہے۔ قائداعظم نے کہا تھا تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو آئین میں ترمیم کر کے لفظ اقلیت ختم کر دیں گے۔ الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کارکوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ تشدد سے نفرت اور امن سے محبت کرتی ہے ۔ انہیں پہلے بھی جھوٹے مقدمات میں کئی بار گرفتار کیا گیا ۔ اب بھی تمام مقدمات جھوٹے ہیں کارکن ہمت نہ ہاریں۔

الطاف حسین نے کہا کہ وہ پاکستان میں روشن خیال معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ ہو یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ہو وہ ان کا سرکاٹ سکتے ہیں ، جھکا نہیں سکتے۔ انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ کبھی نہیں جھکیں گے۔