اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی اورنیپرا نے غیر قانونی طور پر سلیب میں تبدیلی کر کے بجلی کے صارفین سے ماہ اگست کے بجلی کے بلوں کی مد میں 16 ارب سے زائد کی اضافی رقم وصول کرلی ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق نیپرا نے سلیب میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن رواں مہینوں کے دوران نہیں بلکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہی کر دیا تھا لیکن چونکہ اس دوران بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے اور صارفین کے اوسط بل بھی کم آتے ہیں۔
اسلیے اس اضافے کے اثرات موسم گرما میں عوام کے سامنے آنا شروع ہوئے۔بلوں میں اضافے کی وجہ سلیب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی بھی بتائی جاتی ہے کیونکہ ماہ رمضان میں دوسرے مہینوں کے مقابلے میں کم لوڈ شیڈنگ کی گئی اور اس دوران ملک بھر میں بجلی کے استعمال کے اوقات بھی ہر جگہ ایک رہے اسلیے صارفین کو زیادہ بل ادا کرنے پڑے۔