بجلی کا بحران کالا باغ ڈیم بنانے کے بعد ہی ختم ہوگا، شمس الملک

Shamsul Mulk

Shamsul Mulk

لاہو (جیوڈیسک) رواپڈا کے سابق چیئر مین شمس الملک کا کہنا ہے کہ ڈیم نہ بنا کر ملک سے دشمنی کی جا رہی ہے، کالا باغ ڈیم سے ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ بجلی ملے گی، خیبر پختونخواہ کی 8 لاکھ ایکڑا راضی صرف کالاباغ ڈیم ہی سیراب کرسکت ہے۔ لاہور میں فاقی چیمبر کے اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شمس الملک نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے کسی علاقے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

کالا باغ ڈیم سے بجلی ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ پڑیگی اور پانی کی قلت بھی دور ہو جائے گی۔ لاہور پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام میں شمس الملک کا کہنا تھا کہ بھاشا اور داسو ڈیم کسی صورت کالا باغ ڈیم کا متبادل نہیں، چھوٹے ڈیم بنانے سے اتنا فائدہ نہیں ہوگا جتنا ایک بڑا ڈیم بنانے سے ہوسکتا ہے۔ فرنس آئل سے بجلی ساڑھے 16 روپے فی یونٹ مل رہی ہے، بجلی کا بحران کالا باغ ڈیم بننے سے ہی حل ہوگا۔