بجلی کے بحران ختم کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کر رہے ہیں: میاں عرفان دولتانہ

Lahore

Lahore

لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران ختم کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کر رہے ہیں اس بحران سے معیشت، ہر گھر، ہر دکان، ہر کارخانہ، ہر شاہراہ متاثر ہے۔

شمسی بجلی گھر کا منصوبہ انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے اور چین کی کمپنی جس نے اس منصوبے کیلئے سب سے کم بولی دی، ہم نے ان کے ساتھ بات چیت کرکے 2 ارب روپے مزید کم کرائے جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور نہ قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔

چینی کمپنی نے اس منصوبے کی لاگت میں 2 ارب روپے کا ڈسکائونٹ دیا ہے جو پاک چین دوستی کی ایک اور عمدہ مثال ہےـ یہ منصوبہ اعلیٰ معیار اور شفافیت کا شاہکار ہے۔ جرمن کنسلٹنٹ نے ایک ایک سولر پینل کو پرکھا ہے۔ اس منصوبے کا دنیا کے کسی بھی سولر منصوبے سے مقابلہ کرایا جا سکتا ہے۔ےـ انہوں نے کہا کہ جرمنی جہاں سورج نہیں نکلتا وہاں 30 ہزار میگاواٹ بجلی سولر سے بنائی جا رہی ہے اور پاکستان میں جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کا یہ پہلا اور منفرد منصوبہ مکمل ہوا ہے۔