اقتدار کو اپنی منزل سمجھنے والے اور غیر ریاستی جماعتوں کو نام نہاد راہنما جو کہ صرف اور صرف ہمیشہ اپنی لیڈر شپ کو بلیک میل کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے رہے

بھمبر : اقتدار کو اپنی منزل سمجھنے والے اور غیر ریاستی جماعتوں کو نام نہاد راہنما جو کہ صرف اور صرف ہمیشہ اپنی لیڈر شپ کو بلیک میل کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے رہے اور ان چند ایام کی وزارت عظمی کو بھی خواب میں سجائے بیٹھے ہیں انشا اللہ میاں محمد نواز شریف انکے کسی غیر جمہوری خواہش کو پذیرائی نہیں بخشیں گے اس حساس ترین خطہ کو صرف اور صرف آئین اور قانون سے ہی چلانے کا عمل جاری رکھیں گے۔

میاںمحمد نوازشریف نے اپنے سابق دور حکومت میں جسطرح کشمیر کے مسلہ کوترجیح دی ہے اس کیلئے پوری قوم اس کو لیڈر سمجھتی نہ ن لیگ کا لبادہ پہن کر اقتدار پر پہنچنے والے چندخود ساختہ لیڈران ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی بھمبر جنرل سیکرٹری شیخ محمد صادق نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس اور پارلیمانی پارٹی پر کارکنوں کو اعتماد ہے۔

جو فیصلہ جماعت کی اعلی قیادت کرے گی وہ قبول کرینگے کیونکہ مسلم کانفرنس اچھے برے کی تمیز کرنا جانتی ہے سردار عتیق احمد خان کو مشورے دینے اور انکی کردار کشی کرنے والے حضرات اپنا علاج کروائیں انشا اللہ ان کا علاج قوم بھی جلد کرنے والی ہے برادری ازم کی لعنت جن لوگوں کا طرہ امتیاز رہا وہ چند دن صبر کریں اورمسلم کانفرنس کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری قدم کی حمایت انشا اللہ نہیں کرے گی۔

چند کلومیٹر سڑکوں ،چند نوکریوں کے عوض پوری اپوزیشن کا سوداکرنے والوں کا چہرہ بھی انشا اللہ پہچاننے میں غلطی نہیں کرینگے انہوں نے آخر میں مسلم کانفرنس کے حمایت یافتہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد دی۔