بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی ،پی ایس او کو16ارب روپے جاری

PSO

PSO

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وزارت خزانہ نے پی ایس او کو 16 ارب روپے جاری کردیئے، بجلی کی سبسڈی کی مد میں گزشتہ ساڑھے8 مہینوں میں 250 ارب روپے جھونک دیئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یہ رقم آیندہ دو سے تین دنوں میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے اکاونٹس میں پہنچ جائے گی۔

رقم کے اجرا سے پی ایس او کی مالی مشکلات کسی حد تک دور ہونگی اور ادارہ بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی جاری رکھ سکے گا۔ حکومت نے بجلی کی سبسڈی کی مد میں رواں سال 120 ارب روپے کا بجٹ رکھا تھا مگر صرف ساڑھے آٹھ مہینوں میں اس مد میں 251 ارب روپے جاری کرنے پڑے ہیں۔