لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں ہیں کوئی انکوائری نہیں ہو سکتی، ہم اس عمل کو مسترد کرتے ہیں۔
طاہرالقادری کا لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ قوم موجودہ دور کے ہٹلر اورمسولینی کی ڈس انفارمیشن پر کان نہ دھرے، پنجاب پولیس کے اہل کاراستعفے دے دیں، وردیاں پھینک دیں، جو حکمرانوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا انقلاب انہیں نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں انقلاب لائے بغیر نہیں جاؤں گاانقلاب 2014 میں ہی آئےگا اور حکمران جیل میں ہوں گے۔