بجلی سے متعلق انصاف پر مبنی فیصلے کئے جائیں، فیصل سبزواری

Faisal Sabzwari

Faisal Sabzwari

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ بجلی سے متعلق انصاف پر مبنی فیصلے کئے جائیں۔ سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت انصاف دکھانے کے لئے مساوات کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔

حکومت اپنے فیصلے واپس لے،مجھے اور تاجر کو وقت دیا جائے کہ ہم اعداد و شمار پیش کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس آئینی، جمہوری اور قانونی راستے ہیں ہم غیر منصفانہ فیصلوں کو اسمبلی میں لے کر جائیں گئیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے اور کے ای ایس سی کی اعلی انتظامیہ کو بھی مشورہ دیں گے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ اس سے قبل تاجروں نے ملاقات میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے الگ کرنے سے متعلق اطلاعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔