مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بیرسٹر سلطان محمود چودھری جس ٹرین میں سوار ہوئے ہیں وہ شاہد آزاد کشمیر پہنچنے سے قبل ہی پینکچر ہو جائے گی۔شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔بے نام منزل کے بھٹکے ہوئے مسافر پہلے کئی ٹرنیں بدل چکے ہیں، اقتدار کی ہوس رکھنے والوں کی پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
موصوف کو ایک بار صدر ایک بار وزیراعظم اور ایک بار قائد حزب اختلاف جیسے ریاستی عہدے دیئے ہیں پیپلزپارٹی کی بدولت ان کو ریاست کے باوقار عہدے ملے لیکن انہوں نے ہربار پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گونپا ان کی ہوس اقتدار پھر بھی ختم نہ ہوئی پی ٹی آئی کی حیثیت آزادکشمیر میں آزادمسلم کانفرنس کے مساوی ہی ہے۔ لگتاہے موصوف تھوڑے عرصہ کے بعد نئی ٹرین کی تلاش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے 138 کی ٹکٹ ہولڈر ناصرہ میئو نے مصطفی آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے جوکام کیے ہیں وہ 65سالوں میں نہیں ہوسکے وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید آزادکشمیر کی تعمیروترقی کے ہیروہیں۔وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے نیلم ویلی میں تعمیروترقی سے سڑکوں کاجھال بچھایاہے۔ انشاء اللہ آئندہ الیکشن 2016 ء کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان پیپلزپارٹی جیتے گی۔ پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیاں کوئی نئی بات نہیں ہر دور میں غریب دشمن قوتوں نے اپنے جتن آزمائے مگر شہدائے کی وارث اس جماعت کی پذیرائی میں روز بروز اضافہ ہی ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں پرراج کرنیوالی جماعت ہے۔