اقتدار قائم رکھنے اور چھیننے کی رسہ کشی میں ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے: عاکف سعید

Hafiz Akif Saeed

Hafiz Akif Saeed

لاہور (جیوڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بڑھتی ہوئی چپقلش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار قائم رکھنے اور اقتدار چھیننے کی رسہ کشی میں پاکستان کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو اب بلوغت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر اگر چار حلقوں میں ازسر نو گنتی یا انتخابات کروا دیے جاتے تو شروع میں حالات کو سنبھالا دیاجا سکتا تھا۔ انہوں نے حکومت کو اپنے طرزِعمل پر نظر ثانی کا مشورہ دیا تاکہ 14 اگست کو مارچ کی صورت میں تصادم کو روکا جا سکے۔

انہوں نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے مطالبات کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کو مشورہ دیاکہ وہ آپریشن کے باعث شمالی وزیرستان سے مہاجر ہونے والے قبائلی بھائیوں کے ساتھ ایک ہفتہ گزاریں تاکہ انہیں اس قیامت کی کچھ خبر ہو سکے جو ان پر گزر ی ہے۔