جینوا (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے امریکا سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک اکیلے دنیا کے مسائل حل نہیں کر سکتا جب کہ طاقت اور پیسے کے زور پر دوسرے ملک میں امن قائم نہیں کیاجاسکتا۔
اقوام متحدہ کی 70 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں جمہوریت کا تحفظ کرنا ہو گا جب کہ اقوام متحدہ کے اصولوں نے جمہوریت کو فروغ دینے میں مدد دی ہے۔
لہذا اس کی کامیابیوں پرغورو فکر کرنے کی ضرورت ہے اور ہماری منزل ابھی دورہے، ہم کئی بڑی اقوام کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں کیونکہ قومیں اسی وقت ترقی کرتی ہیں جب وہ سب کو ساتھ لے کر امن کی راہ تلاش کرتی ہیں۔