راولپنڈی (جیوڈیسک) آئین کے تحفظ، جمہوریت کے تسلسل اور وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے اشتیاق احمد آسی کی ہدایت پر راولپنڈی میں مظاہرے کئے گئے۔ مزدوروں کی ریلی گنجمنڈی سے شروع ہو کر ریلوے سٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ریلوے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل اشتیاق آسی نے کی۔
ریلی میں مزدور رہنما نفیس خان، دلکش خان، راجہ نصیر، محمد خان، بشیر بٹ،ندیم خان، راجہ شکور، یونس طاہر، طاہر صدیقی، محمد پرویز، راجہ ندیم، ملتان خان، محمد دائود، صداقت علی، عبدالکریم، آصف قریشی اور محمد نوید نے شرکت کی۔
اس موقع پر مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے اشتیاق آسی نے کہا کہ چند لوگوں نے ہوس اقتدار میں مبتلا ہوکر ملکی معیشت کو تبا ہ کیا ہوا ہے جس کا براہ راست نقصان مزدور کو ہو گا جو پہلے ہی مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انوکھے لاڈلے اور کنیڈین شہری کے دھرنوں کی مذمت کرتے ہیں۔