بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے

کروڑ لعل عیسن : بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حخومت لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران میاں برادران عوام سے کیئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق محمود پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی تیل کے نرخوں میں اضافہ کے باعث ضروریات زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے عوام میں کھلبلی مچا دی ہے۔ جس سے مزدور خصوصاً سفید پوش افراد سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک و قوم کے خیر خواہ ہیں۔ اس لیئے ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ لیکن وہ مہنگائی کے جن کو قابو کر کے عوام کو ریلیف دیں۔