اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کے زائدبلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2014 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 ارب 55 کروڑ روپے زائد بل بھیجے گئے۔
ایک آڈٹ کمپنی کے مطابق اس میں اوور بلنگ 3ارب 49 کروڑ روپے ، دوسری کمپنی کے مطابق 2 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت پیٹرولیم، منصوبہ بندی اور ریلوے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔