اسلام آباد (جیوڈیسک) ہر بار اقتدار سے نکل کر پاک فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ ہے، عمران خان کا ٹویٹ، نواز شریف نے 1994 میں بھی ایسا ہی کیا تھا۔
سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقتدار سے نکل کر فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ ہے، 1994 میں بھی نواز شریف نے اقتدار سے ہٹنے کے بعد ایسا ہی کیا تھا۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں متنازعہ گفتگو کی تھی جس سے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا، نواز شریف کے اس غیر ذمہ درانہ بیان کو استعمال کر کے بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔ نواز شریف کے غیر ذمہ درانہ بیان کو پاکستان میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔