سیالکوٹ (جیوڈیسک) پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بجلی کے منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی جائے گی تا کہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں اْنہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں صنعتی یونٹس پوری پیداوار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلیل، درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے تا کہ توانائی کے شعبے میں حکومت کے مقرر کردہ اہداف پورے کئے جا سکیں۔