پاور پلانٹس کو تیل کی خریداری کیلئے مزید 10 ارب روپے جاری

Power Plants

Power Plants

اسلام آباد (جیوڈیسک)وزارت خزانہ نے پاور پلانٹس کو تیل کی خریداری کے لیے مزید 10 ارب روپے جاری کردیے ہیں نگران وزیراعظم نے گزشتہ روز رقم جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم بجلی پر سبسڈی کی مد میں جاری کی گئی۔ رواں سال بجلی پر سبسڈی دوسو اٹھاسی ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پاور سیکٹر پر سبسڈی کیلئے رواں مالی سال میں 291 ارب روپے بجٹ رکھا گیا ہے۔