اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں 29 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے۔ نیپرا کے مطابق گزشتہ ماہ 9 ارب 61 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پن بجلی کی پیداوار 3 ارب 96 کروڑ یونٹ رہی۔
جبکہ فرنس آئل سے 3 ارب 25 کروڑ یونٹ پیدا کئے گئے جبکہ 27 کروڑ یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئے۔جولائی کے مہینے میں پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 65 ارب روپے رہی، بجلی کی قیمتوں میں 29 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے، فیصلہ 20 اگست کو نیپرا کرے گا۔