اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فی کیشن واپس نہیں لیا گیا ۔ وفاقی حکومت کے ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فی کیشن واپس لینے کی خبر درست نہیں۔
ترجمان کے مطابق نوٹی فی کیشن میں ابہام سے متعلق حکومت اپنا موقف سپریم کورٹ میں جمعہ کے روز پیش کرے گی۔ جوائنٹ سیکریٹری پاور زرغام اسحاق نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فی کیشن واپس نہیں لیا گیا اور نہ ہی واپس لینے کا ارادہ ہے۔