لاہور (جیوڈیسک) لاہور پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ کے مطابق قائدین سے مشاورت کے بعد صوبہ بھر میں مظاہروں کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بجلی کے نرخوں میں کیا گیا اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ پیپلز پارٹی بجلی، اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا میں اضافے کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔