بجلی کی قیمتوں سے متعلق حکومتی جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا، وفاقی حکومت کا نیپرا سے بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جواب وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرایا۔حکومتی جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نیپرا کی سفارش پر ہی کیا گیا۔حکومت کے پاس قیمتوں پر نظرثانی کا اختیار نہیں تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔
بجلی کے نرخوں پر نظر ثانی کیلیے نیپرا سے درخواست کی جائے۔نئے نرخ آنے کی صورت میں اکتوبر کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔