اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے وزارت پانی و بجلی نے درخواست نیپرا کو بھیج دی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے جوائنٹ سیکریٹری پاور ضرغام اسحاق نے بتایا کہ نیپرا کو درخواست سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بھیجی گئی ہے۔
نیپرا سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بجلی ٹیرف پر نظر ثانی کرے جسے بنیاد بنا کر وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر سے بجلی کے نرخ بڑھائے تھے، ضرغام اسحاق کے مطابق نیپرا کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ ٹیرف پر نظر ثانی کرتے ہوئے 178 ارب روپے کی سبسڈی اس میں شامل کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت بجلی کے نرخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کرے گی بلکہ نیپرا کا متعین کردہ ٹیرف ہی عوام کیلئے آخری ٹیرف ہو گا۔