اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا حکام کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی نرخوں میں کمی کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں کوئلے سے پیداواری لاگت چار روپے انچاس پیسے، ڈیزل سے انیس روپے، آٹھ پیسے۔
فرنس آئل سے بارہ روپے، اڑتیس پیسے۔ گیس سے تین روپے ستاون پیسے جبکہ نیو کلیئر بجلی کی لاگت ایک روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ رہی۔ ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت دس روپے بیس پیسے فی یونٹ تھی۔ درخواست کے مطابق مجموعی طور پر بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے بتیس پیسے رہی جبکہ ریفرنس قیمت نو روپے ترپن پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔