بجلی کی قیمت میں تین روپے چوبیس پیسے فی یونٹ کمی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں تین روپے چوبیس پیسے کی کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

یہ کمی دسمبر دو ہزار چودہ کیلئے کی گئی ہے اور اس کا ریلیف صارفین کو مارچ کے بلوں میں دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔