ن لیگ نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی امریکی اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی ، پٹرول اور گیس کی قیمتوں کے میزائل چھوڑنے شروع کر دیئے ہیں ، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کونگران حکومت اور آنیوالے حکمرانوں کا عوام پر ڈورن حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے مزید مہنگائی بے روز گاری اور لاقانونیت میں اضافہ ہوگا۔

بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سمجھ سے بالا ترہے اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اقتدارمیں آنے سے قبل ہی امریکی اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی، پٹرول اورگیس کی قیمتوں کے میزائل چھوڑنے شروع کر دیئے ہیں اور ن لیگ نے نگرانوں سے ملی بھگت کرکے عوام کی آخری سانسیں بھی چھینی شروع کر دی ہیں۔