بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی، آئندہ ماہ پٹرول مزید سستا کریں گے، وزیر اعظم

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوام کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی کر دی، اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہو گا، وزیر اعظم نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں سینتالیس پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری نیپرا نے دی۔ بجلی ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہو گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کو استعمال میں لا کر بجلی کے نرخوں میں کمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کے باعث بجلی کی قیمت میں موجودہ کمی ممکن ہو سکی ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔