بجلی کی قیمتوں میں باون پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں باون پیسہ فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں باون پیسے فی یونٹ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہو گا تاہم لائف لائن اور کراچی کے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہونگے۔