بجلی کی پیداوار، فرنس آئل کیلئے 20 ارب جا ری نہ ہو سکے

Power

Power

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد تیل سے بجلی بنانے کیلئے20 ارب روپے جاری نہ ہوسکے , وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے9 اپریل کو20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے9 اپریل کو وزیر اعظم نے 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جو دو دن گزر جانے کے باوجود جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

اس رقم سے بجلی گھروں کے لیے فرنس آئل خریدا جانا تھا۔ بجلی کے شعبے میں یکم جولائی2012 سے9 اپریل 2013 تک278 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔حکومت نے بجٹ میں پورے سال کیلئے اس مد میں185 ارب روپے جاری کرنا تھے جسے بڑھا کر291 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ مزید 20 ارب روپے سبسڈی جاری ہونے سے سبسڈی298 ارب روپے ہوجائے گی جو نظر ثانی شدہ بجٹ سے بھی 7 ارب روپے زیادہ ہے۔