اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے، کہتے ہیں گرمیوں تک اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ساتواں اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا طویل مدتی منصوبوں کے ذریعے لوڈشیڈنگ کم اور سستی بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
حکومت کی ترجیح کم مدت میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع بھی استعمال کیے جائیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر نے بھی شرکت کی۔