بجلی کی پیدوار : تیل کیلئے 49 ارب روپے جاری کرنے کی درخواست

Power

Power

اسلام آباد (جیودیسک) وزارت پانی و بجلی نے جون کے مہینے میں پاور پلانٹس کو تیل خریداری اور بجلی کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ سے 49 ارب روپے جاری کرنے کی درخواست کردی۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق وزارت خزانہ کو رواں ماہ جون میں 49 ارب روپے جاری کرنے کی درخواست بجھوادی گئی ہے۔

ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق جون کے مہینے میں بجلی کی طلب بڑھنے کے باعث وزارت خزانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فنڈز کے اجرا میں تاخیر نہ کرے تاکہ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل کی خریداری میں کو ئی تعطل پیدا نہ ہو۔ ترجمان کے مطابق مجموعی رقم میں سے نجی پیداواری کمپنیوں سے بجلی خریداری کی ادائیگیاں بھی ہونی ہیں۔