بجلی کی پیدوار میں بہتری سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6سات گھنٹے رہ گیا

Ministry Of Water and Power

Ministry Of Water and Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی وبجلی اور اسکے ذیلی اداروں نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیدوار میں بہتری سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سات گھنٹوں تک آ گیا ہے۔ بجلی کی پیدوار 14 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 17 ہزار میگا واٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار میں بہتری آ رہی ہے۔ دوسری طرف نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پانی سے 6 ہزار جبکہ سرکاری نجی تھرمل پاور اسٹیشنز سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔